کراچی(ویب ڈیسک ) ایم نائن پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی واردات ، ملزمان گھر سے 30 تولہ سونا اور ہزاروں ڈالر چوری کرکے فرار ہوگئے۔ کراچی پولیس کے مطابق ایم نائن گڈاپ سٹی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسٹریٹ نمبر 11 میں گھر کو چوروں نے نشانہ بنا لیا،اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ملزمان گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے بتایا کہ گھر میں 30 تولہ سونا اور 5 ہزار امریکی ڈالر رکھے تھے چوری کیے گئے ہیں۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس مددگار ون فائیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرکے شواہد حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






